مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں لاکھوں افراد نے غیر قانونی طور پر ووٹ ڈالے تاہم ان ووٹوں کو نکال بھی دیا جائے تو تب بھی صدارتی الیکشن وہ جیت جائیں گے۔ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں لاکھوں افراد نے غیر قانونی ووٹ ڈالے بالخصوص ان ریاستوں میں جہاں ہیلری کلنٹن نے کامیابی حاصل کی جن میں نیو ہمشائر اور ورجینیا سمیت کیلیفورنیا میں بڑے پیمانے پر ووٹنگ میں گھپلے ہوئے ہیں لیکن امریکی میڈیا ووٹنگ میں ہونے والے ان گھپلوں کے بارے میں نہیں بتارہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان تمام غیر قانونی ووٹوں کو نکال بھی دیا جائے تو تب بھی صدارتی الیکشن وہ ہی جیتیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے لیے الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے سے کہیں زیادہ آسان کام مقبول ووٹ کو حاصل کرنا تھا اور اس کے لیے مجھے صرف 3 یا 4 ریاستوں میں مہم چلانا پڑتی تھی۔ واضح رہے کہ امریکی ریاستوں وسکونسن، پنسلوانیا اور مشی گن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ سامنے آیا ہے جب کہ ریاست وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی اجازت بھی مل گئی جہاں اگلے جمعے کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع ہو جائے گی۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات میں لاکھوں افراد نے غیر قانونی طور پر ووٹ ڈالے تاہم ان ووٹوں کو نکال بھی دیا جائے تو تب بھی صدارتی الیکشن وہ جیت جائیں گے۔
News ID 1868619
آپ کا تبصرہ